نوجوان مصطفوی تعلیمات سے مزین معاشرہ کی تشکیل کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں، عمران یونس


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر)منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرعمران یونس نے پی پی 109،117کے وزٹ پرکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی آبادی کا 60فیصد سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔یوتھ کے اس خزانے کا درست استعمال پاکستان کو دنیا کا پر امن اور خوشحال ملک بنا سکتا ہے ۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری پچھلی چار دہائیوں سے نوجوانوں کو تعلیم دینے اور ان کے اخلاق و کردار سنوارنے کے لئے محنت کررہے ہیں ۔ نوجوان مصطفوی تعلیمات سے مزین معاشرہ کی تشکیل کے لئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں ۔اسی میں دنیا کی خوشحالی اور آخرت کی بھلائی ہے ۔ اس موقع پرضلعی صدرراناادریس امبرسریا،جنرل سیکرٹری حسن سمیلانی،سیکرٹری دعوت رانا مشہود علی، صدرپی پی109عابدعلی قادری،جنرل سیکرٹری بدرالدجٰی،صدرپی پی117محمدبلال گجر،جنرل سیکرٹری محمد عامرقادری، حافظ جمیل قادری،طاہرحسین ،عبدالمالک گل،چوہدری نوازڈھلوں،ڈاکٹرسجادطاہر،محمداشفاق گل،حافظ شہبازانقلابی بھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم ، اخلاق ، کردار اور تربیت کے اعتبار سے منہاج یوتھ لیگ اپنا منفرد مقام رکھتی ہے ۔ ان کی تربیت کا سہرا ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے سر ہے ۔ منہاج یوتھ لیگ کا کوئی نوجوان آج کے دن تک کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نظر نہیں آیا، ہمیں اپنے ان نوجوانوں کے اخلاق کردار پر فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ آ ج ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز کو امن و خوشحالی کو گہوارہ بنانے کے لئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کی روشنی میں دن رات محنت کریں گے اور مصطفوی معاشرہ کی تشکیل کے اہداف حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ 41 ویں عالمی میلاد کانفرنس16ستمبر رات 8بجے مینارپاکستان لاہورمیں منعقدہو گی ۔میلاد کانفرنس سے قائدانقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری براہ راست خطاب کریں گے ۔



