قومی
بانی پی ٹی آئی کو فوج کی تحویل میں دینے سے روکنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر


اسلام آباد (94 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی بانی عمران خان کو ممکنہ ملٹری حراست میں دینے سے روکنے کی درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے ساتھ درخواست سماعت کے لیے مقرر کی جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے ملٹری کورٹ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔



