قومی

نواز شریف کی ضمانت این آر او کا راگ الاپنے والوں کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، آزاد علی تبسم

چک جھمرہ(نامہ نگار) میاں نواز شریف کی رہائی این آر او کا راگ الاپنے والوں کیلئے شرمندگی کا باعث ہے۔میاں نواز شریف نے جیل کی تمام تر تکالیف برداشت کر لیں اور اپنی بیوی کی جدائی برداشت کر کے انہوں نے اپنے نظرئیے کو سچ ثابت کر دیا۔ وہ نہ تو جھکے نہ بکے اورنہ ہی ان کے عزم و حوصلے میں کوئی کمی آئی ۔ سپریم کورٹ کی طرف سے ان کی ضمانت مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا سر فخر سے بلند کرنے کا باعث ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم نے میاں نواز شریف کی رہائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے نہ اپنی اہلیہ کی بیماری کو دیکھا اور نہ ہی اپنی بیماری کو دیکھا ۔پاکستان میں پارلیمنٹ کی سُپر میسی کیلئے قربانی دینے سے کوئی دریغ نہیں کیا ان کو کوئی قوت شکست نہیں دے سکی اسی وجہ سے پاکستان کی عوام کل بھی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ تھی آج بھی ساتھ ہیں اور آئندہ بھی ساتھ رہیں گے۔میاں نواز شریف نے جس نظریے کے متعلق عوام کو آگاہ کیا تھا وہ نظریہ سچ ثابت ہو گیا ان کو نا کوئی آمر جھکا سکا اور نہ جیل کی سلاخوں کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جا سکا۔پاکستان کے وہ عظیم لیڈر ہیں جنہوں نے ہر مصیبت کو مشرف آمر سے لیکر اب تک تمام ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close