قومی

نواز شریف کی صحت یابی حکومت کی پہلی ترجیح ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (94 نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی پہلی ترجیح نواز شریف  کی صحت یابی ہے، نوازشریف کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی پہلی ترجیح نوازشریف کی صحت یابی ہے،نوازشریف کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کریں گے، ڈاکٹر فیصل کو نوازشریف کی صحت پر مشاورت کےلئے بھیجا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، عدالت کےتفصیلی فیصلے کے بعد اپنا موقف دیں گے،ہم کسی بیمار کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے،سیاست کرنے کےلیے اور بہت سے موضوعات ہیں،نوک جھونک اوراختلاف سیاست کا حسن ہے۔ یاد رہے نواز شریف کی بیماری کو حکامتی وزراء مذاق بنا رہے تھے لیکن عدالتی فیصلے کے بعد سب نے یو ٹرن لے لیا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close