National

نواز شریف کا شہباز شریف پر دھوکہ دہی کا الزام

Lahore (94news) سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف پر بہت بڑا چارج لگایا ہے۔ انہوں نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہبازشریف سے سخت ناراض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں پاکستان آ کر گرفتار ہوا ہوں اُس دن شہباز شریف نے جلوس لے کر ائیرپورٹ پہنچنا تھا لیکن ان کے کارکنان کی ریلی اور جلوس لے کرائیرپورٹ نہ پہنچنے سے میری ساری سیاست تباہ ہو گئی ہے۔ اُس کے بعد میری سیاست ایسی تباہ ہوئی کہ میں نہیں سنبھل سکا ۔ میں اور میری بیٹی بد ترین خطرات میں گھر چکے ہیں۔ ہمارا اب جو بھی ہو گا دیکھا جائے گا۔

نواز شریف نے اپنی سیاست کی تباہی کا ذمہ دار اپنے بھائی شہباز شریف کو ٹھہرایا ہے۔ نواز شریف جو خود کو عوام کے دلوں کی دھڑکن کہتے ہیں انہوں نے ایک مرتبہ بھی اپنا علاج پاکستان میں نہیں کروایا۔ انہوں نے بتایاکہ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو کہا جا رہا ہے کہ آپ سپریم کورٹ میں یہ کہیں کہ نواز شریف کی درخواست کی سماعت ہم چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ سے نہیں کروانا چاہتے کیونکہ وہ اس سے قبل بھی فیصلہ دے چکے ہیں۔جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا آپ یہ کسی اور وکیل سے کہلوالیں۔ جس کے بعد حمزہ شہباز خواجہ حارث کے پاس گئے اور کہا کہ آپ جو کہنا چاہتے ہیں آپ کہیں اور خود کو دباؤ میں محسوس نہ کریں۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایک سال کے دوران دل کے 23 ہزار مریضوں کے آپریشنز کیے گئے۔ اور نواز شریف وہیں علاج نہیں کروانا چاہتے۔نواز شریفکا کہنا ہے کہ میرے بچے اور بیٹیاں کوئی نہیں ہے، میری بیوی ہی تھیں جو میری ہمدرد تھیں اور اب وہ چلی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button