مریم نواز کااڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کا اعلان
Lahore(94news) مریم نواز شریف نے کل جیل کے باہردھرنے کا اعلان کر دیا۔مریم نواز کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کے گردوں کا مرض سنگین ہوتا جا رہا ہے ان کے گردوں کا ٹیسٹ درست نہیں۔ نواز شریف کے گردوں کا مرض تیسری اسٹیج پر ہے۔ ان کے گردوں کا لیول خراب ہو گیا ہے اس لیے نواز شریف کے گردوں کا فوراَ علاج ہونا چاہئیے۔نواز شریف کے ڈاکٹر دو گھنٹے تک جیل کے باہر انتظار کرتے رہے لیکن انہیں اندر نہ جانے دیا گیا۔
مریم نواز نے قوم سے والد کے لیے دعاؤں کی اپیل کر کی۔اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات کر کے ابھی جیل سے باہر نکلی ہوں۔نواز شریف کی طبعیت بدستور خراب ہے۔نواز شریف کو دوران ملاقات بھی انجائنا کی تکلیف رہی۔نواز شریف انجائنا درد کی دوا کھا رہے ہیں۔کارکن نواز شریف کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ گذشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے انکی والدہ بیگم شمیم اختر،صاحبزادی مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ملاقات کر کے انکی صحت بارے دریافت کی تھی۔