قومی

نوازشریف کی بیماری سیاسی ہے،بلاول بھٹو سیاسی نابالغ ہے،شیخ رشید

اوکاڑہ(94نیوز)وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا کہ نوازشریف کی بیماری سیاسی ہے اور وہ علاج بیرون ملک چاہتے ہیں، ان کا کہناتھا کہ بلاول بھٹوسیاسی نابالغ ہے۔

اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ عمران خان کا واضح پیغام ہے نہ ڈیل نہ ڈھیل ہو گی ، نوازشریف کی بیماری سیاسی ہے اور وہ علاج بیرون ملک چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میاں برادران جب بھی اسیر ہوتے انہیں ایسی سیاسی بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں۔

وزیرریلوے کے اوکاڑہ پہنچنے پر برطرف ریلوے ملازمین نے سٹیشن پر احتجاج کرتے ہوئے بحالی کا مطالبہ کیا،سٹیشن پر دھکم پیل پر شیخ رشید ناراض ہو کر بات سنے بغیر روانہ ہو گئے۔

برطرف ملازمین کا کہنا تھا دوسروں پر تنقید کرنا آسان ہے خود کام کرنے مشکل لگتا ہے، شیخ رشید صرف دوسروں پر ہی تنقید کرسکتے خود کام کرکے راضی نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button