قومی

نوازشریف اورمریم کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں اجلاس طلب کرلیا

لاہور(تعلیم ٹی وی)مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس طلب کرلیاجس میں صدارتی انتخابات سمیت دیگرامورپربات ہوگی۔

مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مہتاب عباسی، امیرمقام، قادربلوچ، سعدرفیق، راناتنویر، خرم دستگیر اورایاز صادق بھی شریک ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں نوازشریف اورمریم نوازکے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق غورہوگا جبکہ صدارتی انتخابات سمیت دیگرامورپربھی بات ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button