کھیل

استعفیٰ کے بعد نجم سیٹھی نے چیئرمین شپ چھوڑنے کی وجوہات بیان کر دی

لاہور(تعلیم ٹی وی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے مستعفی چیئرمین نجم سیٹھی نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے استعفیٰ کی وجوہات اور مستقبل میں بورڈ کو درپیش چیلنجز کا اعادہ کیا ہے۔

استعفیٰ کے بعد نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹراکاؤنٹ پر وڈیو پیغام میں کہا کہ ‘مجھے سابق وزیر اعظم نے پی سی بی کے بورڈز آف گورنر کے لیے منتخب کیا تھا جس کے بعد بورڈ نے مجھے چیئرمین منتخب کیا تھا’، چیئرمین بنے ایک سال ہوا تھا اور 2 سال باقی تھے لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے، نئے وزیر اعظم عمران خان آگئے ہیں۔

نجم سیٹھی نے وڈیو پیغام میں مزید کہا کہ عمران خان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف ہیں اور کرکٹ کے حوالے سے ان کا بڑا وڑن ہے لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ انہیں اپنی ٹیم رکھنے کا فری ہینڈ ملنا چاہیے، ہم نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں جس میں پاکستان سپر لیگ اور بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہے جب کہ اس کے علاوہ بھی کئی کامیابیاں ہیں جنہیں دوہرانے کا وقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی ٹیم کو آنے والے چیلنچز سے آگاہ کرنا میری ذمہ داری ہے، سب سے پہلا چیلنج ہمیں پی ایس ایل کو پاکستان لانا ہے اور 8 سے 12 میچز منعقد کرانے کا قوم سے وعدہ ہے،کرکٹ بورڈ کا اینٹی کرپشن یونٹ دن رات کام کررہا ہے اور پی ایس ایل کوسب سے زیادہ خطرہ کرپشن سے ہے لہٰذا امید ہے کہ نئی ٹیم پوری توجہ دے گی اور ان معاملات پر سختی سے عمل کرے گی،بھارتی کرکٹ بورڈ پر معاہدے کی خلاف ورزی کا مقدمہ کیا ہوا ہے اور اس حوالے سے میں نے اپنا بیان ریکارڈ کرنا ہے لہٰذا میں چیئرمین ہوں یا نہ ہوں، اپنا بیان ریکارڈ کرانے ضرور جاو¿ں گا۔

ویڈیو بیان کے آخر میں انہوں نے پاکستانی قوم، ٹیم، فرنچائزز، حکومتوں اور افواج پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کرکٹ ٹیم اور بورڈ کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button