تقریبات/سیمینارز

ملک وقوم کی ترقی میں خواتین کا کردار ہمیشہ مثبت اور تعمیری رہا ہے، طاہرہ انجم

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) عالمی یومِ خواتین کے حوالے سے منیارٹی رائیٹس موومنٹ کے زیر اہتمام پروگرام کا انعقاد 8چک محبوب ٹاؤن میں ہوا۔ پروگرام میں سکول کے بچوں نے اصلاحی ٹیبلوز پیش کیے۔ میڈم طاہرہ انجم چوہدری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین معاشرے کا حسن ہیں عورت بطور ماں بہن بیٹی ہمیشہ معاشرے میں اہمیت کی حامل رہی ہے اور ملک وقوم کی ترقی میں خواتین کا کردار ہمیشہ مثبت اور تعمیری رہا ہے انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے ساتھ ہونے والی ظلم وبربریت کا ازالہ کیا جائے اور خواتین کو ہر سطح پر برابری کی بنیاد پر مکمل طور پر قومی دھارے میں شامل کیا جائے کیونکہ عورت کے سوا ملکی ترقی نا ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئے روز جو خواتین کے ساتھ ظلم وزیادتیاں ہو رہی ہیں اس پر نظر ثانی کی جائے۔ ڈاکٹر شمعون بھٹی نے پروگرام مینجمنٹ ٹیم کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا رورل ایریا میں کامیاب پروگرام کرواناخوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو خاص کر اپنی بیٹیوں کو ہنر وتعلیم کے زیور سے آراستہ کروائیں تاکہ معاشرے میں مزید ترقی بیداری پیدا ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ریاست نے جو معاہدہ جات خواتین کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر SGPاورSDGSکی روشنی میں لیبر قوانین اور خواتین کے حقوق و تحفظ کے لیے سائن کیے ہیں انکو یقینی بنانے میں اہم اور مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ہر سطح پر خواتین کو برابری اور مساوات کو ترجیحی بنیادوں پر قانون سازی کر کے قوم پرستی کا ثبوت پیش کرے۔ کیونکہ عورت معاشرے اور کائنات کا حسن ہے اسے مزید خوبصورت بنایا جائے۔ میڈم رقیہ ابراہیم نے کہا کہ ہم ہر لحاظ سے مردوں سے کم نہیں ہیں ہمیں اپنے آپ کو منوانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعلیم وہنر میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے کیونکہ عورت کے سوا معاشرے میں تعمیر وترقی ناممکن ہے۔تقریب سے پاسٹر آ شر انتھونی مس سندس مس زویا مس سویرا مس عشمل نے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button