بین الاقوامی

نتیجہ آنے سے پہلے ہی صدر ٹرمپ نے دھاندلی کا شور مچا دیا

واشنگٹن (94 نیوز) امریکہ میں صدارتی امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ جاری ہے تاہم ایسی صورتحال میں جوبائیڈن نے خطاب کیا جس پر اب ڈونلڈ ٹرمپ بھی میدان میں آ گئے ہیں اور جواب جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ہماری جیت یقینی ہے لیکن الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ہم الیکشن کو چوری نہیں ہونے دیں گے ، پولنگ بند ہونے کے بعد ووٹ نہیں ڈالے جا سکتے ۔“

یاد رہے کہ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے اپنے آبائی علاقے ڈیلاویئر میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اپنی پوزیشن سے مطمئن ہوں ،یقین رکھیں صدارتی انتخاب میں ہم ہی کامیاب ہونگے۔امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کااپنے خطاب میں کہاہے کہ صدارتی الیکشن میں جیت کیلئے پرامید ہوں،ڈیلاویئر میں موجود تمام لوگوں کو مبارکباد دیتاہوں۔ ان کا کہناتھا کہ سب گھروں سے نکل کر ووٹنگ میں حصہ لیں۔انہوں نے کہاکہ ایزیزونا میں کامیابی پر خوشی ہے ،مشی گن میں جیت کیلئے پرامید ہوں، پنسوانیا میں ہم فتح یاب رہیں گے۔جوبائیڈن نے کہاکہ ہمارے حق میں ٹرن آوٹ بہت بہتر رہا ہے،اپنی پوزیشن سے مطمئن ہوں ،یقین رکھیں صدارتی انتخاب میں ہم ہی کامیاب ہونگے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close