بین الاقوامی

ناکام بغاوت، ترک حکومت نےمزید باغیوں کو گرفتار کر نے کا حکم جاری کر دیا

استنبول (94 نیوز) ترک حکومت نے 404 افراد جن میں فوجی بھی شامل ہیں گرفتاری کا حکم دیا ہے جبکہ 160 کو پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترکی میں چار سال قبل ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے ردعمل میں گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے

۔ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق متعدد صوبوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک سو انچاس افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں چھ پولیس سربراہان بھی شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے ان اہلکاروں پر گولن تحریک سے وابستہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ترک حکومت گزشتہ کئی برسوں سے امریکا میں جلاوطن فتح اللہ گولن کی تحریک کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close