قومی

سنی اتحاد کونسل میں شامل اراکین کو واپس پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (94 نیوز) پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل میں شامل اراکین کو واپس پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے نمبر مکمل ہوئے تو حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئے گی اور عمران خان وزیر اعظم بن جائیں گے۔ مینڈیٹ چور خود بھاگ جائیں گے۔ آنے والے پانچ 6ماہ میں حکومت کی تبدیلی دیکھ رہا ہوں ۔

اسد قیصر نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے معاملے پر ہم نے بہت مشاورت کی تھی اس کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا تھا۔ اس وقت ہمارے پاس آپشن کم تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سنی اتحاد کونسل میں شامل رہیں گے مگر دونوں پارٹیوں کو ضم بھی کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button