قومی

میاں شہباز احمد صدر پاکستان روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن نے وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا

فیصل آباد (94 نیوز) میاں شہباز احمد صدر پاکستان روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن نے وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا ہے کہ تمام پٹرول پمپس کو زیادہ سے زیادہ پٹرول فراہم کرکے پٹرول کے بحران پر قابو پایا جائے تاکہ ہڑتال کے دوران عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے،

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوری طور پر صوبائی حکومتوں کو ہدایات کریں کہ پی ایس او کے پمپس یا کسی بھی کمپنی کے پمپس جو چل رہے ہیں ان کو تیل زیادہ سے زیادہ دیا جائے اور پیمانہ پورا رکھیں سیکورٹی کے انتظامات سخت کریں تاکہ ٹرانسپورٹرز، ٹرانسپورٹ ورکرز اور عوام کو پریشانی نہ ھو تاکہ پٹرول پمپ والے جو اس مہنگائی کے دور میں اپنا کمیشن بڑھانے کے چکر میں عوام پر بوجھ ڈالنا چاہتے ہیں ان کا مقابلہ کیا جاسکے۔

میاں شہباز بے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے خصوصی اقدامات کریں اور پٹرول پمپس کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ کوئی بھی پریشانی نہ آئے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close