قومی

مہاتیر محمد کا عمران خان کو "پروٹون” کا تحفہ

اسلام آباد (94نیوز) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہا تیر محمد تین روز دورہ پر پاکستان میں ہیں۔وزیراعظم مہا تیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو ایک تحفہ بھی دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہا تیرمحمد نے عمران خان کو ملائیشیا کی بنی کار تحفہ میں دے دی۔ مہا تہر محمد نےعمران خان کو "پروٹون” کار تحفے میں دی۔مہا تیر محمد نے سرمایہ کاری سے معتلق کانفرنس میں عمران خان کو گاڑی کی چابی پیش کی۔

پاکستان اور ملائیشیا کے وزراءاعظم نے پاکستان میں مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے مہاتیر محمد نے کہا کہ یوم پاکستان میں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے۔پاکستان اور ملائشیا کے درمیان سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی۔ پاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ممالک میں گہری دوستی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بہت خوشی ہو رہی ہے۔کرپشن  ہمیں غریب بنا دیتی ہے۔کرپشن کسی بھی ملک کو غریب بنا دیتی ہے اس لیے کسی بھی ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے پاکستان ملائیشیا سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔ جب کہ سانحہ نیوزی لینڈ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مہا تیر محمد نے کہا کہ اسلام فوبیا کے خاتمے کے لیے مل کر کوشش کرنا ہوں گی۔ عمران خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملائشیا مسلم دنیاکے لیے ایک مثال ہے،ملائشین وزیراعظم کا بدعنوانی سے متعلق موقف قابل تعریف ہے۔دونوں ممالک میں مثبت بات چیت ہوئی۔ مہا تیر محمد کو مسلم امہ کےقائد کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور یہ تمام مسمانوں کے لیے رول ماڈل ہے۔مہا تیر محمد نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ملائیشیا کو مشکلات سے نکالا۔ ملائشیا کی ترقی میں مہا تیر محمد نے اہم کردار اد اکیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button