قومی

مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

لاہور (94 نیوز) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے اہم شواہد اور ثبوت ملنے کے بعد چوہدری مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے ، اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مونس الہیٰ پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے سنگین الزامات ہیں ، اس اہم کیس میں پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی کے دو قریبی ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، جن کے نام مظہر عباس اور نواز بھٹی بتائے جا رہے ہیں ، دونوں ملزموں کیخلاف کیس درج کرکے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار شخص نواز بھٹی پنجاب اسمبلی میں نائب قاصد تھا ، ایف آئی اے نے جب شوگر ملز کے معاملے پر اپنی تفتیش شروع کی تھی تو اس میں بھی اس کا نام آیا تھا ، مظہر عباس نامی ملزم الائیڈ شوگر ملز گروپ میں 35 فیصد جب کہ نواز بھٹی 31 فیصد شئیرز کا مالک تھا ، یہ شوگر مل رحیم یار خان میں قائم ہے۔

دوسری طرف منی لانڈرنگ کی تحقیقات پر مونس الٰہی کا ردعمل سامنے آگیا ، سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ میرے تمام اثاثے ڈکلیئر اور فائل کیے ہوئے ہیں ، اپنے خلاف مقدمات کا سامناکروں گا ، خود پر لگے الزامات کی تفصیلات کا ابھی علم نہیں ہے لیکن اس طرح کےکیسز پہلی بار ہمارے خاندان پر نہیں بنے، ماضی میں بھی ہمارےخاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button