قومی

ممتاز شاعر اور افسانہ نگار ایزد عزیز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

ساہیوال (94 نیوز) ممتاز شاعر اور افسانہ نگار ایزد عزیز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،ایزد عزیز نے ایک بیٹی اور 2بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ممتاز شاعرو افسانہ نگار ایزد عزیز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں انکو ان کے آبائی ضلع ساہیوال کےماہی شاہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ممتاز شاعر اور افسانہ نگارایزد عزیز کا شمار ملک کے ممتازشعرا اور افسانہ نگاروں میں ہوتا تھا، ان کی تصانیف میں اردو شعری مجموعہ غروب شب، پنجابی شعری مجموعہ کلے رکھ دا وین، سلام و منقبت پر مشتمل مجموعہ تسلیم اور افسانوں پرمشتمل مجموعہ عالم ارواح کے مال روڈ پر شامل ہیں۔ایزد عزیز کا ایک شعری مجموعہ ان دنوں اشاعت کے مرحلوں میں تھا جبکہ ایزد عزیز نے ایک بیٹی اور 2بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close