قومی

سینٹری ورکرز کو گرمیوں کا یونیفارم، سابقہ بقایا جات، سوشل سیکیورٹی کی سہولیات فراہم کی جائیں، بابا لطیف، میاں رزاق

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن، پاکستان لیبر قومی موومنٹ، حقوق خلق پارٹی، سینٹری ورکرز اینڈ سپروائزرزایکشن کمیٹی فیصل آباد کے زیرِ اہتمام میاں رزاق کنوینئر سینٹری ورکرز اینڈ سپروائزز ایکشن کمیٹی اوربابا لطیف انصاری چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ/صدر حقوق خلق پارٹی پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی کرنے والے ڈیلی ویجز اور پرماننٹ ملازمین کو شدید گرمی میں سردیوں والی وردیاں پہنائی گئی ہیں ۔وردی کیلئے پولسٹر کپڑا استعمال کیا گیا ہے جسکی وجہ سے ورکرز جلدی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کے تحت کام کرنے والی کمپنیاں اس وقت 6ماہ سے 4000ڈیلی ویجز،سینٹری ورکرز کا کنٹری بیوشن محکمہ سوشل سیکیورٹی کو جمع کروارہی ہیں ۔ جس کی مد میں محکمہ سوشل سکیورٹی کو پانچ کروڑ چالیس لاکھ (540,00000)روپے کنٹری بیوشن جمع ہورہے ہیں لیکن صرف 28 ورکرز کو سوشل سکیورٹی کی سہولیات میسر ہیں۔ سوشل سکیورٹی کارڈز سے سینٹری ورکرز اور اسکی فیملی کو علاج معالجہ کی سہولیات ملنا تھی۔ ایف ڈبلیو ایم سی نے 2024 کے بقایاجات بھی ادا نہیں کیے۔ آج کی اس پریس کانفرنس کے ذریعے مطالبہ کرتے ہیں کہ فیصل آباد کے تمام ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز کو سوشل سکیورٹی کارڈز جاری کیئے جائیں،کیئرکمپنی جن سینٹری ورکرز کی نومبر کی تنخواہ رہتی ہے اسے فوری طور پر جاری کیا جائے، کیئر کمپنی میں کام کرنے والے تمام سٹاف کو یونیفارم پہننے کا حکم دیا جائے۔جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، سی پی او یونیفارم پہنتے ہیں توکیئر کمپنی کے تمام سینئر سٹاف کو بھی یونیفارم پہننے کا پابند کیا جائے۔ ہر ماہ تنخواہ 5 تاریخ تک ادا کی جائے، شہر کے حاضری پوائنٹس پر پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی مہیا کیا جائے، یونین کونسل کی سطح پر ہر ماہ /5000۔2000 تک لیا جانے والا بھتہ بند کیا جائے، کیئرکمپنی اور FWMCمیں کام کرنے والے سپیشل گینگ ، سے ایک ہی دفعہ 8 گھنٹے کی ڈیوٹی لی جائے تاکہ 10 بجے چھٹی کے بعد دوسری 1 بجے سے 4 بجے ڈیوٹی لی جائے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف و ڈی سی فیصل آباد ان مطالبات پر فوری عملدرآمد کرواہیں ۔بصورت دیگر 3 جون سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائیگا۔ 3 جون 2025 کو ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ اور عید الضحیٰ کے موقع پر بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button