بین الاقوامی
مغربی ممالک سے انکار کے بعد مفرورحسینہ واجد سیاسی پناہ کیلئے کس ملک جائیں گی؟


ڈھاکہ (94 نیوز ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی مفرور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد برطانیہ اور امریکہ کے انکار کے بعد عرب ممالک میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئیں۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مغربی ممالک کا مبینہ طور پر شیخ حسینہ کو سیاسی پناہ دینے سے انکار پر عرب ممالک میں پناہ لینے کی تلاش ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد سعودی عرب یا متحدہ امارات جا سکتی ہے۔ دوسری جانب ان کے بیٹے سجیب واجد نے کہا ہے کہ والدہ وہاں جائے گی جہاں خاندان موجود ہے، بھارت امریکہ، فن لینڈ اور برطانیہ میں ہمارے رشتہ دار موجود ہیں۔



