شوبز

معروف ٹی وی اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کر گئیں

کراچی(94 نیوز) معروف ٹی وی اداکارہ ذہین طاہرہ کراچی میں انتقال کر گئیں،ان کی عمر 73 برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ذہین طاہرہ کراچی میں انتقال کرگئیں،چند روز قبل انہیں دل کی تکلیف ہوئی جس پر انکو کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا،ذہین طاہرہ ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد آج انتقال کرگئیں،ان کی عمر 73 برس تھی۔

 ذہین طاہر ہ نے مختلف ڈراموں میں لازوال کردار نبھائے،ڈرامہ سیریل’خدا کی بستی‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا،دل دیا دہلیز، انوکھا بندھن، خالہ بندھن، خالہ خیرن، جینا اسی کا نام ہے، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ اور راستے دل کے سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والی ذہین طاہرہ کو پاکستان ٹیلی ویڑن کی سینئر ترین اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ذہین طاہرہ نے 700 سے زائد ڈراموں میں کام کیا۔
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close