قومی

حکومت دیہی علاقوں کے نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرے,چوہدری ندیم سندھو

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی94 نیوز)پرائیویٹ سکولز فورم کا ماہانہ اجلاس چوہدری ندیم سندھو کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں چوہدری جاوید اقبال ،میاں ندیم شہزاد،رانا شاہد مقرب،رانا خلیل ،غلام محی الدین، احمدسد ھانہ، یاسر ورک، چوہدری عارف سندھو، چوہدری گلزار، اسلم بٹ،نعمان گل،ملک طارق،سعید علوی،صابر جاویدودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں دیہی علاقوں میں نجی تعلیمی اداروں کو در پیش مسائل کا جائزہ لیا گیا اور ان کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھانے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ پرائیویٹ سکولز فورم کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کیلئے جتنی محنت پرائیویٹ سکولز فورم کے عہدیداران کر رہے ہیں شاید ہی کوئی کر رہا ہو خلعت بتول نے 488نمبر حاصل کر کے فیصل آباد میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے واضح کر دیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز فورم کے عہدیداران صرف باتیں نہیں عملی طور پر کام کر کے دکھا رہے ہیں۔ نجی اداروں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے سے گورنمنٹ سکولوں کا تعلیمی معیار بہتر نہیں ہو جائے گا اس کیلئے محنت کرنا پڑتی ہیں اگر پنجاب حکومت واقعی پاکستانی بچوں کا مستقبل اورتعلیمی معیار بہتر بنانا چاہتی ہے تو پرائیویٹ سکولز فورم کے عہدیداران ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button