قومی

پی ٹی آئی کے ناراض رہنما سے ملنے جماعت اسلامی کا وفد پہنچ گیا، پارٹی میں شمولیت کی دعوت

پشاور(94 نیوز) پی ٹی آئی کے ناراض رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار حاجی احمد زادہ خان سے جماعت اسلامی کے وفد کی خصوصی ملاقات۔

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی خصوصی ہدایت پر جماعت اسلامی کے رہنماﺅں بختیارمعانی اور سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کے وفد نے بٹ خیلہ ملاکنڈ میں پی ٹی آئی کے ناراض رہنما حاجی احمد زادہ خان سے ملاقات کر کے انہیں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کا خصوصی پیغام پہنچایا  اور انہیں جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button