قومی

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ختم، بڑا فیصلہ آ گیا۔

اسلام آباد (94 نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ختم ہوگیا، حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے پر قائم رہے گی، وزیراعظم نے قانونی ٹیم کو کل مکمل تیاری کیساتھ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کر دی، کسی بھی قسم کے غیر قانونی یا غیر آئینی اقدام سے ہر صورت گریز کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم ہاوس میں جاری اہم ترین اور ہنگامی اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے پر ہر صورت قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ کل مکمل تیاری کیساتھ سپریم کورٹ میں پیش ہوا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ حکومت کسی بھی قسم کا غیر قانونی یا غیر آئینی قدم نہیں اٹھائے گی۔

اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر صورت یہ تاثر زائل کیا جائے کہ فوج اور عدلیہ کے درمیان کسی قسم کا ٹکراو ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے قانون اور آئین سے ہٹ کر کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔ جبکہ یہ تمام معاملہ کل تک ہر صورت حل کر لیا جائے گا۔

آرمی چیف وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، اٹارنی جنرل، فروغ نسیم، سیکرٹری قانون اور کابینہ کے سینئیر اراکین نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button