بین الاقوامی

مسافروں سے بھرا روسی طیارہ لاپتہ ہو گیا

ماسکو (94 نیوز) روسی طیارہ عملہ سمیت 29 مسافروں کے ہمراہ لاپتہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق روسی طیارہ اے این 26 پر 29 مسافر سوار تھے اور وہ لینڈنگ کی تیار ی کر رہا تھا کہ اچانک ’ کامچٹکا پینن سولا‘ کے مقام پر اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔

حکام کا بتانا ہے کہ جہاز جس وقت لینڈنگ کی تیاری  کر رہا تھا تو جہاز کی جانب سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق رابطہ نہیں کیا گیا۔

متضاد اطلاعات ہیں کہ جہاز ممکنہ طور پر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جبکہ دوسری جانب اس خدشے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے کہ طیارہ کوئلے کی کان کے نزدیک گر کر تباہ ہواہے، حکام کی جانب سے دو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے جہاز کو تلاش کرنے کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا گیاہے۔طیارے میں 6 اراکین پر مشتمل عملہ اور دو بچوں سمیت 29 افراد سوار ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button