قومیکامرس

پاکستان کنگال ملک ہے، وزیر اعظم کےمشیر صنعت و تجارت

اسلام آباد (94نیوز) پاکستان کنگال ملک ہے، سٹیل ملز کو دیانتداری سے چلایا جاتا تو یہ ایک اثاثہ ہوتا لیکن بدقسمتی سے اسے بند کردیا گیا یہ گفتگو  وزیر اعظم عمران خان کےمشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہی۔

پی ٹی آئی کے سینئیر رہنماء عبدالرزاق داؤد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹیل ملزکا حال دیکھ کر خون جلتا ہے سٹیل ملز کو دیانتداری سے چلایا جاتا تو یہ ایک اثاثہ ہوتا لیکن بدقسمتی سے ایسا کچھ نہیں ہوا اور اس میں کرپشن شروع ہوگئی اور پھر اسے بند کردیا گیا، سٹیل ملز کا سب کچھ جام ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سٹیل ملز کے مستقبل پر 8 اپریل کو ای سی سی کو بریفنگ دیں گے، پاکستان کنگال ملک ہے، چیئرمین اسٹیل ملزبورڈ کو کہا کہ کوئی اس طرح اسٹیل ملزبند کرتا ہے، پاکستان سٹیل ملک کا بہترین اثاثہ تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button