بین الاقوامی
ایران پر حملے قابل مذمت ہیں، برادر خلیجی ممالک پر ایران کے میزائل حملے بھی ناقابل قبول ہیں، طیب اردوان


استنبول (94 نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایران کی خودمختاری کے خلاف کیے گئے حملے قابل مذمت ہیں۔ برادر خلیجی ممالک پر ایران کے میزائل حملے بھی ناقابل قبول ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں ترک صدر نے ایران پر ہونے والے حملوں پر گہری تشویش ظاہر کی اور کہا کہ وہ اس پر افسردہ ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ ایران کی خودمختاری کے خلاف کیے گئے حملے قابل مذمت ہیں، فریقین سے خون ریزی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ برادر خلیجی ممالک پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملے بھی ناقابل قبول ہیں۔حملے رُکوانے کے لیے ترکیہ ہر طرح کی کوشش کرے گا، فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے سفارتی کوششیں بڑھا دی ہیں۔



