قومی

ملک ریاض کا بحریہ ٹاون کراچی کے حوالے سے اہم پیغام

لوگوں کو گیس اوربجلی دی گئی ہے، ابھی تک لوگوں کو فری آف کاسٹ گیس دے رہے ہیں۔ ملک ریاض

لاہور(94 نیوز) چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے کراچی بحریہ ٹاؤن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم منافع پرنہیں بلکہ ابتدائی تعمیرات کے چارجزلے رہے ہیں، اگر کسی نے گھر 46لاکھ کا خریدا ہے اور اب وہ ڈیڑھ کروڑ کا ہوگیا ہے تو ہم تعمیراتی چارجز صرف 46لاکھ کے حساب سے ہی لے رہے ہیں، یہ تعمیراتی چارجز بھی اقساط میں مانگ رہے ہیں، پلاٹ کیلئے بکنگ کی کلاز 26,27میں واضح لکھا ہوا ہے کہ  بجلی،  گیس،  ٹرانسپورٹ کے چارجز علیحدہ ہوں گے۔

انہوں نے کراچی بحریہ ٹاؤن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی کے بارے ممبران کے جو تحفظات ہیں کہ جوچارجز لگائے گئے ہیں وہ ٹھیک نہیں ہیں، میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ایشیاء کی سب سے خوبصورت سوسائٹی ہے، دنیا کی ہر چیز وہاں دستیاب ہے۔

ہرسیکٹرمیں لوگوں کو گیس اوربجلی دی گئی ہے، ابھی تک لوگوں کو فری آف کاسٹ گیس دے رہے ہیں۔ اللہ کے کرم سے بحریہ ٹاؤن دنیا میں ایک مثال قائم کرے گا، ابھی ہم نے اقراء یونیورسٹی کوبلڈنگ دی ہے، کراچی کا سب سے بڑا اسٹور وہاں یونیورسٹی کھولنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ممبران نے اپنے پلاٹ کیلئے بکنگ کی تھی تو اس کے کلاز 26,27میں واضح لکھا ہوا ہے کہ بجلی، گیس، ٹرانسپورٹ کے چارجز علیحدہ لیے جائیں گے۔بجلی کا مطلب یہ نہیں کہ کے ای نے آپ کے گھر میں میٹر لگا دینا ہے، اس کیلئے بحریہ انتظامیہ پورا انفراسٹرکچر بچھا رہی ہے۔ٹرانسمیشن لائن، گریڈ سب بحریہ ٹاؤن دے رہا ہے، ہمارے ہاں بجلی کی بالکل کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی۔ ہم 45روپے فی یونٹس بجلی بناتے ہیں اور نیپرا کے 15روپے فی یونٹس ریٹ پر دیتے ہیں۔ صفائی اور پانی کی نکاسی کا بہترین انتظام ہے، سکیورٹی کا بہترین انتظام ہے، یہ ساری چیزیں پیسے کے ساتھ ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بحریہ ٹاؤن شروع ہوا ، توفلیٹ ہم نے 21لاکھ 60ہزار کا ہم نے بیچا تھا، آج وہ 65سے 80لاکھ تک چلا گیا ہے۔اسی طرح 46لاکھ والا گھر آج ڈیڑھ کروڑ سے اڑھائی کروڑ تک چلا گیا ہے۔اس وقت ہم نے گھروں کی تعمیر میں خود پیسے ڈالے تھے تاکہ لوگ یہاں آکر رہنا شروع کریں۔میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم نے جوفلیٹ 21لاکھ 60ہزار کا ہم نے بیچا تھا، آج وہ 65سے 80لاکھ تک چلا گیا ہے۔ہم یہ چارجز 21لاکھ 60ہزار کے اوپر لے رہے ہیں،اسی طرح اگر گھر 46لاکھ کا خریدا ہے وہ ڈیڑھ کروڑ کا ہوگیا ہے لیکن تعمیراتی چارجز صرف 46لاکھ کے حساب سے لے رہے ہیں۔یہ چیز لوگوں کے ذہن میں واضح ہونی چاہیے کہ ہم تعمیراتی چارجز لوگوں سے ان کے منافع پر نہیں لے رہے، وہ آپ کی قسمت ہے، ہم تعمیراتی چارجز بھی اقساط میں مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی دعائیں ہیں ہم یہاں تک پہنچے ہیں،

آپ میرے ای میل hussainriazmalik@gmail.com پر اپنی رائے بھیجیں ہم اس رائے پر بھی غور کریں گے۔

https://www.facebook.com/MalikRiazBahriaTown/videos/491017498459207/?t=4

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button