قومی

فیصل آباد،مریم نواز شریف سمیت 5ہزار افراد کے خلاف مقدمات درج،

فیصل آباد(94 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے فیصل آباد میں ریلی نکالنے پر پارٹی قیادت بشمول نائب صدر مریم نواز شریف اور دیگر پانچ ہزار افراد کے خلاف 6 مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز گزشتہ روز فیصل آباد ریلی کی قیادت کرنے اور رانا ثناء اللہ کے گھر آئیں تھیں، مریم نواز سمیت 5000 افراد پر مقدمات درج کرلئے گئے، مقدمات فیصل آباد کے تھانہ سرگودھا روڈ، نشاط آباد، فیکڑی ایریا، سمن آباد، ریل بازار اور سول لائن میں درج کیے گئے جن میں روڈ بلاک کرنا، سرکاری احکامات نہ ماننا، غیر قانونی جلسہ اور انتشار پھیلانے سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمات میں مریم نواز، کیپٹن صفدر، رانا ثناءاللہ کی اہلیہ، داماد، تین اراکین قومی اسمبلی اور تین اراکین پنجاب اسمبلی کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمات میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سابق معاون خصوصی مصدق، طلال چوہدری، سٹی صدر شیخ اعجاز اور سابق مئیر رزاق مالک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button