the game

The sting of Lahore qlndrz record of hitting most sixes in an innings took his name

Lahore (94 news) پی ایس ایل کے سولہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف چھکوں کی بارش کرنے والے بین ڈنک نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر کے بین ڈنک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اننگز کے 17 ویں اوور میں انہوں نے 9 واں چھکا مارا اور اس کیساتھ ہی پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

اس سے قبل یہ اعزاز عمر اکمل، شرجیل خان، کیون پیٹرسن، کامران اکمل اور کولن انگرام کے پاس تھا اور ان سب سے 8,8 چھکے مارے تھے جبکہ بین ڈنک نے آج اپنی طوفانی اننگز کے دوران 10 چھکے لگائے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close