قومی

حکومت جو کر رہی ہے وہ درست نہیں،ہمیشہ حکومت انکی نہیں رہنی۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور(94نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سداحکومت ان کی نہیں رہنی حکومت جو کر رہی ہے وہ درست نہیں ۔ مجھے آج بکتربند گاڑی میں احتساب عدالت لایا گیا جو 60 سال پرانی لگ رہی تھی ،ان کا کہناتھا کہ مجھے جیل سے یہاں آنے میں ایک گھنٹہ لگ گیااوربکتر بند گاڑی میں جھٹکے لگنے سے میری ٹانگ کی درد میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پولیس سے سپیشل درخواست کی ہمیں ذاتی گاڑی فراہم کی جائے ،پولیس گاڑی دینے کی بجائے ہمیں بکتر بند میں عدالت لائی ،وزیراعلیٰ پنجاب میری اس بات کا نوٹس لیں ۔

سعد رفیق نے کہا کہ حکام ہتھکڑیاں لگا رہے تھے مگر جیل رولز کے مطابق وہ نہیں لگا سکتے ،بہت جلد ہم دونوں بھائی درخواست ضمانت دائر کرنے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ نے پکڑلیا لیکن کسی کی عزت کاخیال تو ہونا چاہئے ،فوادچودھری کہتے ہیں ہم فائیو سٹارجیل میں رہ رہے ہیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button