قومی

قومی زبان اردو نفاذ تحریک اتوار کو ریلی نکالے گی

فیصل آباد (94 نیوز) ملک میں قومی زبان اردو کے نفاذ کے سلسلہ میں اہم اجلاس "قومی زبان اردو تحریک” کے صدر رانا راشد علی خاں ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں قومی زبان کی اہمیت اور اس کے نفاذ کے لئے عملی اقدامات کرنے اور اس تحریک کو کامیاب کرنے کے لئے عزم کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں طے پایا کہ آگاہی مہم کے لئے تعلیمی اداروں، ادیبوں، اساتذہ کرام، علماء کرام، وکلاء، تاجر برادری، دانشوروں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کی ساتھ مل کر ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا اس سلسلہ میں 24 جنوری اتوار کے روز ریلی ضلع کونسل سے گھنٹہ گھر چوک تک نکالی جائے گی، جس کی قیادت مختلف مکاتب فکر کے لوگ کریں گے۔

اجلاس میں ممبر امن کمیٹی قاری محمد حنیف بھٹی، صدر پرائیویٹ سکولز الائنس و صحافی میاں ندیم احمد، رائے علی رضا، شاہد میر جرنلسٹ، محمد عامر، رانا منیر احمد اور شبیر احمد نے شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر اینکر پرسن ریڈیو پاکستان میاں ندیم احمد کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لئے دعائۓ خیر بھی کی گئی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close