Events / Seminars

Allah opens the doors of mention and understanding and understanding on those who are associated with the Quran: Mufti Muhammad Idrees

Faisalabad (94 News City Reporter) In the mosque of Al -Burhan Shahbaz Town 40 روزہ دورہ تجوید و قرات و ماہانہ گیارہویں شریف و تعزیتی ریفرنس سے مفتی محمدادریس نقشبندی اور پیر عاشق علی نعیمی مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کے ساتھ منسلک رہنے والے طلبا پر اللہ تذکر و تفکر اور فہم و فراست کے دروازے کھول دیتا ہے قرآن کو اس کے تمام علوم و فنون کے ساتھ سمجھا اور سیکھا جائے۔ قرآن مجید اگرچہ عربی زبان میں ہے مگر اللہ رب العزت نے تمام زبانوں کے رنگ اور حسن قرآن مجید میں سمو دیے ہیں اس لیے کوشش کی جائے کہ مختلف زبانوں پر بھی دسترس حاصل ہو انھوں نے قرآن مجید کی وسعت اور کائناتی علوم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ نے آسمانی و زمینی تخلیق کی نشانیوں کو بیان فرمایا ہے قرآن مجید علوم و فنون کا سمندر ہے اور کائنات کی تمام زبانوں، ثقافت، روایات اور فلسفہ و حکمت کا خلاصہ ہے قرآن کا یہ اعجاز ہے کہ اس کائنات کے کسی بھی حصہ میں آباد کوئی قاری تلاوت کرے تو اسے اس کے الفاظ اور تعلیمات اجنبی نہیں لگیں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قرآن وسعت نظر پیدا کرتا ہے اگر کسی قاری، عالم، یا حافظ کے قلب و نظر میں وسعت پیدا نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ قرآن ابھی اس کے دل میں نہیں اترا۔ طلبا و طالبات کو تدریس قرآن کے حوالے سے لحن، فہم، اور قرات میں مہارت حاصل کرنی چاہیے۔ یہ بھی قرآن سے محبت کی ایک نشانی ہے اس بات کو یقینی بنائے کہ یہاں قرآن کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا قرآن کے قاری، حافظ، اور عالم بن کر نکلیںتقریب سے ، قاری قمرمحمدقاسم، حافظ رضوان نعیمی ،قاری برھان ،حافظ محمد ریحان ، قاری فرحان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button