قومی

فیصل آباد، جائیداد کے تنازعہ نے چچا بھتیجے سمیت 3 افرادکی جان لے لی

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد میں جائیداد کے تنازعہ پر چچا اور بھتیجے کے مابین جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں اسلم نامی شخص نے دکان میں بیکری بنا رکھی تھی جس کی ملکیت پر اس کا اپنےچچا سے تنازعہ تھا۔

واقعے والے دن چچا ارشد بیکری پر آیا ، اس دوران ان دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سےچچا اور بھتیجا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ بیکری ملازم وسیم اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے مقتول وسیم کے بھائی کی درخواست پر 3 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close