کھیل

فیصل آباد میں پہلی آل پنجاب میراتھن ریس 25دسمبر کو ہوگی

فیصل آباد (94 نیوز) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاونڈرز اور لائل پور ایتھلیٹ کلب کے زیر اہتمام آل پنجاب میراتھن ریس (میل) 25دسمبر بروز منگل کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق دوڑ میں صرف مرد حضرات شرکت کرسکیں گے۔ یہ دوڑ اتھلیٹ کے لئے کشمیر پل کینال روڈ سے ڈی گرائونڈ تک ہوگی جس کی لمبائی 8 کلومیٹر ہوگی۔ دوڑ دن11بجے کشمیر پل سے شروع ہوگی۔ دوڑ میں حصہ لینے والے کشمیر پل سے عبداللہ پور تک پھر جڑانوالہ روڈ سے ہوتے ہوئے کوہ نور چوک سے ڈی گرائونڈ تک جائیں گے۔

اسی طرح عام لوگوں اور شوقین حضرات کے لئے دوڑ 4 کلومیٹر کی ہوگی جو عبداللہ پور جڑانوالہ روڈ سے لیکر کوہ نور چوک سے ہوتے ہوئے ڈی گرائونڈ تک دوڑ لگائیں گے۔

دونوں  ریسز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات، گولڈ میڈلز اور ٹرافیوں سے نوازا جائے گا۔

دوڑ میں حصہ لینے والے اپنی رجسٹریشن آج 23 دسمبر شام 5 بجے تک کروسکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button