فیصل آباد:پاکستان کے 78 ویں یوم جشن آزادی کے سلسلہ میں واسا ہیڈ آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) پاکستان کے 78 ویں یوم جشن آزادی کے سلسلہ میں واسا ہیڈ آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے کی۔ تقریب کے دوران ایم ڈی واسا اور دیگر افسران نے جشن آزادی کا کیک کاٹا اور پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرز شعیب رشید، اکرام اللہ چوہدری، ڈائریکٹرز عارف سریانی، شہریار حسن، محمد اقبال ملک، فاروق نجیب و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس ضمن میں ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے کہا کہ 14 اگست یوم آزادی ایک طویل جدوجہد کا نام ہے جس کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا۔ ہمیں آج کے دن تجدید عہد کرنا ہو گا کہ ہم سب مل کر اتفاق و اتحاد سے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار کریں گے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن عزیز حاصل کیا ہے اور ان کی قربانیوں کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن پاکستان کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہے تاہم افواج پاکستان نے ہمیشہ دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکامی سے دوچار کیا ہے۔ ہم سب معرکہ حق کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور واسا فیصل آباد کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔



