National

فواد چوہدری نظام سے لاعلم ہیں،تاریخ مسخ نہ کریں، مفتی منیب الرحمٰن

تحریک پاکستان میں علماءکی جدجہد مسخ نہ کی جائے، ہم نے ایک بار بھی غلط رویت نہیں دی

Karachi(94 news) مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ فواد چودھری پاکستان کی تاریخ کومسخ نہ کریں ، وزیر اعظم عمران خان وزراءکو ہدایت کریں کے وہ تاریخ کومسخ نہ کریں، فواد چودھری نظام سے لاعلم ہیں ، دینی معاملات پر باتوں سے پرہیز کرنا چاہئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ فواد چودھری چاہیں تو ان کوسوسال کا کلینڈر بھی بنادیں گے ، وہ جلسہ بھی کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کو پتہ ہوناچاہئے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات میں ہوتاہے ۔ فواد چودھری نظام سے لاعلم ہیں، دینی معاملات میں باتوں سے پرہیز کرنا چاہئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی ایسا نہیں ہوتا کہ کھلے آسمان میں چاند نظر نہ آتا ہو۔ فواد چودھری کا علماء اورکچھ لوگوں پر کمیٹی بنانے کا اعلان غلط ہے، علماء تحریک پاکستان میں پیش پیش رہے ہیں، فواد چودھری فرض منصبی ادا کریں ، تاریخ مسخ نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں علماءکی جدجہد مسخ نہ کی جائے ، ہم نے ایک بار بھی غلط رویت نہیں دی ، پورے پاکستان میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے ۔
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button