قومی

فردوس عاشق اعوان نے رکن قومی اسمبلی کو تھپڑ دے مارا، فوٹیج سامنے آگئی

اسلام آباد(94 نیوز) مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندو خیل کو تھپڑدے مارا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن جاوید چوہدری کے شو میں جھگڑا ہوا،اس دوران فروس عاشق اعوان نے قادر خان مندوخیل کا گریبان پکڑا اور انہیں تھپڑ دے مارا۔ اس دوران شو پر موجود دیگر عملہ دونوں رہنماؤں کو روکنے کی کوشش کرتا رہا،فوٹیج میں فردوس عاشق اعوان کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close