قومی

ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ کا واسا کی سکیموں پر تعمیراتی کام کو مزید تیز کرنے کا حکم

فیصل آباد (94 نوز سٹی رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے جاری ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کام کو مزید تیز کرنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ کنسلٹنٹ ایجنسی کو 2 روز میں باقی مجوزہ ترقیاتی سکیموں کے ڈیزائن مکمل کر کے فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈویلپمنٹ ریویو پراگریس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کی تعمیراتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کنسلٹنٹ ایجنسی نیسپاک جاری ترقیاتی سکیموں پر طے کردہ سپیسی فیکیشن کے مطابق کروائے اور وہ خود اس کی مانیٹرنگ کریں گے۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے مزید کہا کہ آئندہ ایک ہفتے بعد ہونے والی میٹنگ میں کنسلٹنٹ ایجنسی نیسپاک رواں ہفتہ میں ہونے والی تعمیراتی کاموں کی پراگریس رپورٹ جمع کروائے گی جس میں واضح ہونا چاہئے کہ ایک ہفتے میں کتنا تعمیراتی کام ہوا ہے اور اس کا معیار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کام کو فل سپیڈ کے ساتھ جاری رکھا جائے تاکہ تمام سکیمیں مقررہ ٹائم فریم کے مطابق مکمل کی جا سکیں۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ ترقیاتی سکیموں میں استعمال ہونے والی پائپ لائنز منظور شدہ ڈیزائن اور معیاری میٹریل کے ساتھ تیار کردہ ہوتاکہ شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button