قومی

عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،تھوڑا صبر کریں سب ٹھیک ہو جائے گا:وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (94نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، صحت کارڈ کا دائرہ کار پورے صوبے میں بڑھائیں گے، وزراء کی ہر ضلع میں ڈیوٹیاں لگائیں گے، خود بھی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے دورے کروں گا، تھوڑا صبر کریں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، تھوڑا صبر کریں سب ٹھیک ہو جائے گا، صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، صحت کارڈ کا دائرہ پورے صوبے میں بڑھارہے ہیں، اپنے وزراء کی ہر ضلع میں ڈیوٹیاں لگائیں گے اور وہ خود بھی وہاں جائیں گے۔وزیر اعلیٰ  پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے دورے کریں گے، محکمہ صحت میں 9ہزار بھرتیاں ہوں گی، جب تک ہمیں حالات کا پتا نہیں ہو گا ہم کیا ایکشن لیں گے؟ پولیس کلچر آہستہ آہستہ تبدیل ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button