قومی

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا پنڈی بھٹیاں ٹول پلازہ ختم کرنے کا حکم

اسلام آباد (94نیوز)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پنڈی بھٹیاں ٹول پلازہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے موٹروے پر قائم ٹول پلازوں پر رش اور ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا ۔ وفاقی وزیر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے موٹروے لاہور کا ٹول پلازہ 38 کلومیٹر آگے لے جانے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ 8 ہفتوں میں ٹول پلازہ شفٹ کرنے کا کام مکمل کرلیا جائے۔ مراد سعید نے پنڈی بھٹیاں ٹول پلازہ ختم کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button