قومی

عمران خان 22جنوری کو سرکاری دورہ پرقطر جائیں گے

اسلام آباد (94نیوز)وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر 22جنوری کو قطر جائیں گے۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ قطر کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان امیر قطر سمیت اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں پاک قطر تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم قطری قیادت کے ساتھ ایل این جی کی درآمد اور افرادی قوت کی برآمدگی کے معاملے پر بھی گفتگو کریں گے۔ واضح رہے کہ قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔ وزیر اعظم کے دورہ قطر کے دوران مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا امکان ہے۔

وزیر اعظم کے ساتھ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، زلفی بخاری، مشیر تجارت اور وزیر پیٹرولیم بھی قطر جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button