internationalNational

Khan visited the United States have spent many dollars?

Washington (94 news) وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورہ امریکہ پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ صدر ٹرمپ سمیت آئی ایم ایف کے سربراہ ،ورلڈ بینک کے صدر اور بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس دورے کے اخراجات کے حوالے سے عوام کو آگاہ کر دیاہے ۔ نعیم الحق نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورے پر 4 hundred thousand 60 ہزار ڈالر خرچ ہوتے تھے لیکن موجودہ وزیراعظم عمران خان کے دورے پر صرف 50 ہزار ڈالر خرچ آیاہے، یہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی سادگی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد تمام اضافی اور غیر ضروری اخراجات کا خاتمہ ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی امریکہ آمد پر پاکستانی شہریوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ آج رات وہ پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے ۔

More

Related news

Leave a Reply

Close