تقریبات/سیمینارز

پنجاب بھر کے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کوگارڈ آف آنر،کروڑوں کے انعامات، وزیر اعلیٰ خوشی سے آبدیدہ

لاہور(94 نیوز)وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر کے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کو کروڑوں کے کیش پرائز،سکالر شپ، گارڈ آف آنر، میرٹ کو سیلوٹ اوراسناد تقسیم کیں۔ وزیر اعلیٰ  نے پنجاب بھر کے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کی لیڈرز فارٹو مارو ایوارڈز 2024ء کی تقریب میں شرکت کی۔ پنجاب کے 9 بورڈز کے 138 پوزیشن ہولڈرز طلباء اور انکے اساتذہ کو 5کروڑ 86 لاکھ کے کیش انعامات دئیے گے اور تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔ وزیر اعلیٰ نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو سی ایم اسکالرشپ پروگرام دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں پاکستان کی پہلی آرٹی فیشل انٹیلی جنس یونیورسٹی قائم کرنے کے لئے جلد از جلد اقدامات کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button