National

Imran Khan get your name on a plaque and project chief

Lahore (94 news) عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے منصوبے پر اپنے نام کی تختی لگوا دی، طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح شہبازشریف نے کیاتھا،جبکہ وزیراعظم نے اپنے نام کی تختی لگوا کر دوبارہ افتتاح کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے سابق حکومت کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے کی روش نہ بدلی، مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے زیرتکمیل منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر دوبارہ افتتاح کیا جارہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے منصوبے پر اپنے نام کی تختی لگوا دی ہے۔ ویڈیو فو ٹیج سامنے آئی ہے کہ جس میں رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح سابق وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے 26 مئی 2018ء کو کیا تھا، جبکہ وزیراعظم عمران خان نے آج دوبارہ منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے مظفرگڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ وزیراعظم نے مظفر گڑھ تا ڈی جی خان 2 رویہ سڑک کا بھی افتتاح کردیا ہے۔رجب طیب اردوان ہسپتال 250 بستر پر مشتمل ہے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت چلا گیا، آئندہ دنوں بڑی خوشخبریاں ملیں گی، ہم غریبوں کیلئے قانون لے کر آرہے ہیں کہ اگر کسی کے پاس وکیل کرنے کیلئے پیسے نہ ہوں تو ان کو وکیل فراہم کریں، ہم نے 60 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیں گے، اب تک 50 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں ، ہم نے ہسپتال بنانے کیلئے جو بھی آلات چاہئیں، ہم نے ڈیوٹی فیس ختم کردی ہے، تاکہ پرائیویٹ سیکٹر ہسپتال بنائیں اور غریب وہاں علاج کرواسکیں گے،خواتین کو گھر چلانے کیلئے ایک گائے، ایک بھینس، اور تین بکریاں دیں گے۔ہر ماہ 80ہزار لوگوں کو بلاسود قرضے دیں گے،50 ہزار اسکالر شپ ہرسال دیں گے، پناہ گاہیں اور لنگر خانے بنارہے ہیں۔ انشاء اللہ ہم یہ سب کچھ بناتے جا رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ کوئی ایسی جگہ نہ ہو، کہ عام آدمی سڑکوں پر سوئے، وہ پاکستان بنے گا کہ کوئی آدمی سڑک پر نہیں سوسکے گا، ہم تعلیم کا نظام ٹھیک کررہے ہیں، یکساں اور مساوی تعلیمی نظام لے کرآرہے ہیں، یہ کام بہت مشکل ہے، اس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔

 

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے افتتاح سے قبل وزیراعظم کے نام کی تختی لگانے کیلئے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے نام کی تختی اتار دی گئی ہے۔

اسی طرح ستمبر 2017ء میں دورویہ سڑک کا افتتاح شہباز شریف نے کیا، جبکہ دسمبر 2019ء میں دوبارہ موجودہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے افتتاح کردیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button