قومی

ڈپٹی کمشنر کا بارش کے بعد واسا حکام کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) ندیم ناصر بارش کے بعد نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے فیلڈ میں متحرک ہو گئے۔ انہوں نے واسا حکام کے ہمراہ ستیانہ روڈ پر قائم ڈسپوزل اسٹیشن سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے اقدامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ستیانہ روڈ،جڑانوالہ روڈ، سمندری روڈ، جھنگ روڈ، سرگودھا روڈ، ڈائیو روڈ، بلال روڈ اور دیگر متاثرہ شاہراؤں پر بارش کے پانی کے نکاس کی براہ راست نگرانی کی اور واسا ٹیموں کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ واسا ٹیمیں بارشی پانی کا آخری قطرہ صاف کیے بغیر فیلڈ نہ چھوڑیں اور تمام مشینری کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔ عملہ جذبہ خدمت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے اور نکاسی آب میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہ کر ٹیموں کی کارکردگی کی نگرانی کریں اور مشینری کو نشیبی مقامات پر تعینات رکھا جائے تاکہ پانی کے فوری انخلا کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بلدیاتی اور ماحولیاتی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور بارش کے دوران عوام بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے واسا کو ہدایت کی کہ بجلی کی بندش کی صورت میں نکاسی آب کے عمل کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے متبادل کے طور پر جنریٹرز ہمہ وقت فعال رکھے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button