international

Imran Khan! Today you will be happy you,Social media consumer wishes to Imran Khan

Islam Abad (94 news) بھارت میں ہونے والےانتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کو انتخابات میں واضح برتری حاصل ہو رہی ہے۔ بھارتی انتخابات کے تحت 519 نشستوں کے سرکاری نتائج آ گئے ہیں۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 283 سیٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔جبکہ راہول گاندھی کی انڈین نیشنل کانگریس 51 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جیت کے نمایاں امکانات نریندر مودی کے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بھارتی انتخابات سے قبل غیر ملکی میڈیا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نریندر مودی کی جیت کو خطے کی خوشحالی سے منسوب کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر بھارت کے انتخابات میں مودی پھر سے کامیاب ہو جاتے ہیں تو امن مذاکرات بحال ہونے کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے تو شاید وہ پاکستان کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کا حل تلاش کرنے میں تھوڑی جھجھک کا شکار ہو تاہم اگر بی جے پی جیت جاتی ہے تو شاید کشمیر کے معاملے پر کوئی حل تلاش کیا جا سکے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اس بیان کو اُس وقت بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے عمران خان کے اس بیان کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بھی بنایا تھا۔جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی فوری رہائی نے بھی نریندر مودی کی انتخابی مہم کو تقویت بخشی، نریندرمودی اپنی پوری انتخابی مہم میں یہی راگ الاپتے رہے کہ ابھی نندن کو پاکستان نے ان کے کہنے اور ان کے دباؤ ڈالنے پر رہا کیا۔ ایک طرف جہاں نریندر مودی پاکستان کے خلاف ہر وقت جنگی محاذ کھول کر بیٹھ جاتے ہیں اور اپنی انتخابی مہم میں بھی انہوں نے پاکستان مخالف جذبات کو اُبھارنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی وہیں دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے اور انٹرویو میں بی جے پی کی جیت کی خواہش کرنے نے نریندر مودی کا جتوا دیا۔نریندر مودی کی جیت سے وزیراعظم عمران خان کی خواہش تو پوری ہو گئی لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی نریندر مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے بعد پاک بھارت مذاکرات میں کوئی پیش رفت ہو سکے گی یا نہیں۔ کیونکہ پاکستان نے جب جب بھارت کی جانب امن ، دوستی اور مذاکرات کے لیے ہاتھ بڑھایا تب تب ہی بھارت نے پاکستان کے خلاف نہ صرف ہرزہ سرائی کی بلکہ کئی دھمکی آمیز بیانات بھی دئے۔ٹویٹر سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین نریندر مودی کی جیت پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکبادیں دے رہے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کر کے نہ صرف نریندر مودی کی جیت کا انتظام کیا بلکہ بی جے پی کی جیت کے حق میں بیان دے کر بھی ان کی جیت کو آسان بنایا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button