قومی
قومی میلہ مویشیاں 2025 کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد، صدارت ڈویژنل ڈائریکٹر سید ندیم بدر نے کی


فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر کی زیر صدارت آئندہ قومی میلہ مویشیاں 2025 کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد لائیوسٹاک کمپلیکس فیصل آباد کے کانفرنس روم میں ہوا۔ اجلاس میں تیاریوں کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا. جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر محمد قیصر خلیق, ڈپٹی ڈائریکٹرز, ویٹرنری آفیسرز, لائیوسٹاک پروڈکشن آفیسر بفلو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ضلع فیصل آباد اور دیگر آفیشلز نے شرکت کی.
ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن نے بھینس دودھ مقابلے میں ماضی کی طرح فیصل آباد ڈویژن بالخصوص ضلع فیصل آباد سے بھرپور شمولیت کرنے کے حوالے سے مفید ہدایات جاری کیں اور اس سلسلے میں آگاہی مہم تیز کرنے پر زور دیا۔



