قومی

علامہ خادم رضوی کی نمازِ جنازہ مینار پاکستان گراﺅنڈ میں تین بجے ادا کی جائے گی

لاہور (94 نیوز) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ مینار پاکستان گراﺅنڈ میں آج سہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی۔

فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا اور وہ انتقال کرگئے ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی زاہد گشکور ی نے علامہ خادم حسین رضوی کے فیملی ذرائع سے تصدیق کرکے بتا یا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ آج تین بجے مینار پاکستان گراﺅنڈ میں ادا کی جائے گی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close