قومی

ہتک عزت قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری 

لاہور (94 نیوز) پنجاب حکومت نے ہتکِ عزت قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ہتکِ عزت قانون کے تحت ٹرائل سے قبل 30 لاکھ روپے تک ہرجانے کا نوٹس بھجوایا جا سکے گا۔ قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے چند روز قبل بل پر دستخط کیے تھے۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد ہتکِ عزت قانون پنجاب میں فوری نافذ العمل ہو گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتکِ عزت بل قانون بن گیا۔

گزشتہ دنوں صحافتی تنظیموں کے تحفظات اور اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود پنجاب اسمبلی میں ہتکِ عزت بل 2024منظور کر لیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button