قومی

کپاس پرسفید مکھی کا حملہ بڑھ رہا ہے، کاشتکار محکمہ زراعت کی ہدایات پرعمل کریں، ڈائریکٹر زراعت

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر زراعت چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ آج کل کپاس پر سفید مکھی کا حملہ بڑھ رہا ہے جس کے موثر کنٹرول کے لئے کاشتکارمفیدہدایات پر عمل کریں۔سفید مکھی کی زندگی کا دورانیہ جولائی اور اگست میں زیادہ درجہ حرارت اور حبس کی وجہ سے بہت کم ہو جاتا ہے اس لئے حملہ بار بار ہوتا رہتا ہے۔ ہمارے کسان سفید مکھی کے سپرے میں زیادہ تر بالغ کو دیکھ کر سپرے کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں جو کہ بہت غلط ہے کیونکہ نقصان تو 80 فیصد بچے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سپرے کریں تو شروع سے ہی سفید مکھی کے بچوں کو مارنے والی زہروں کا لازمی سپرے کریں۔اب کون سی سپرے بچے اور کون سی بالغ مارتی ہے اس کا جاننا ہر کسان کے لئے ضروری ہے۔سپرے جو صرف بالغ مکھی پر موثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسیٹامیپرڈ،تھائیو سائکلیم ہائڈروجن آ کسالیٹ امیڈاکلوپرڈکلوتھیناڈین فلونیکامڈبائی فینتھرن سپرے جو بچوں اور انڈوں کو مارتی ہیں۔پائری پراکسیفن بیپروفیزین،ڈ ا یا فینتھیوران اسپیروٹیٹرامیٹ،فلو نکا مڈ آخری تین بالغ بھی مارتی ہیں جبکہ حال ہی میں مختلف نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیاں جدید کیمسٹری کی حامل زہریں بھی مارکیٹ کر رہی ہیں جن کا کنٹرول فیلڈ میں بہت حوصلہ افزا ہے جیسا کہ پائریفلو قینازون اور فلو پائراڈیفیوران ہیں یہ بھی یکساں طور پر بالغ کیساتھ سفید مکھی کے بچوں پر اثرانداز ہوتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button